اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر ) صفدرنے کہا ہے کہ اب لائن وہاں لگے گی جہاں نواز شریف کھڑے ہوں گے۔جس نے اس ریاست کے ساتھ زیادتی کی خدا نے اسے پکڑ لیا، پیپلز پارٹی سے ہمارا میثاقِ جمہوریت ہے، جب ہم ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں تو فائدہ نہیں ہوتا۔کیپٹن صفدر جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام کی عدالت میں پیش ہوئے، ان کے ہمراہ خرم دستگیر بھی تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھی بجھےہوئے دیے پر وفا کرتے ہیں، دیا جلتا ہےتو پھر تو پتنگے بھی آ جاتے ہیں اور لفنگے بھی آ جاتے ہیں۔















