دمشق(نیوزڈیسک)شام کے وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گفتگومیں خطے میں جاری کشیدگی بالخصوص غزہ کی پٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے اور فلسطینی بحران کا عادلانہ اور منصفانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا۔















