اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ان کا انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انتخابی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے لگتا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا۔ چین نے کشمیر پر ہمارے مؤقف کی حمایت کی، چین میں روس، کینیا اور دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔ حیرانی ہوئی کہ اورومچی دنیا کے جدید ترین شہروں میں سے ایک ہے، چین اور پاکستان میں ایک دوسرے کے علاقوں سے متعلق معلومات کا تبادلہ ہونا چاہیے۔ کینیا کے صدر سے ارشد شریف کے قتل کیس پر بھی بات ہوئی، کینیا صدر نے یقین دہانی کرائی کہ قتل کیس کی کافی حد تک انویسٹی گیشن ہو چکی ہے جو انویسٹی گیشن رہتی ہے وہ بھی مکمل ہو گی۔پیر کو نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان رابطوں کو مزید فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پُرعزم ہے کہ حالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رکھے گا۔ان کا کہناتھاکہ چینی میڈیا میں ہمیں بہت بہتر کوریج ملی ہے، پاکستان میں کوئی بھی حکومت ہو چین سے ملاقات میں تسلسل اہمیت کا حامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کی قیادت کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی۔















