اہم خبریں

پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے، نوازشریف

مری(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور اپنے کارکنوں کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے، تفصیلات کے مطابق پیر کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ایکس‘‘پرجاری ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سربراہ وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاکہ 21 اکتوبر کو تاریخی استقبال اور مینار پاکستان پر ایک ناقابل فراموش اجتماع منعقد کرنے پر عوام، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور ملک بھرسے تشریف لانے والے نوجوانوں، خواتین سمیت تمام کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ آپ کی محبت، محنت اور خلوص میرا قیمتی اثاثہ تھا، ہے اور رہے گا۔نوزشریف نے کہاکہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور آپ کے جذبے کے طفیل پاکستان اور عوام پھر سے بحرانوں سے نجات پائیں گے، انشاءاللّٰہ!

متعلقہ خبریں