اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ایون فیلڈ اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز،نواز شریف کی کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ، سرکلر جاری ،سرکلر کے مطا بق رجسٹرار آفس سے انٹری کارڈ ہولڈر افراد کو ہی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی، نوازشریف نے سزا کے خلاف اپیل بحالی کی درخواستیں دائر کی تھیں ، درخواستوں میں استدعا کی گئی اپیلیں بحال کرکے میرٹ پر کیس سن کر فیصلہ دیا جائے ، قانونی ٹیم نے نواز شریف کو کل عدالت میں سرینڈر کر نے کا مشورہ دیدیا۔















