اہم خبریں

سعودی عرب ،طوفانی بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

ریاض(نیوزڈیسک)جازان میں شدید بارش ، آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،عرب میڈیا کے مطابق جنوب مغربی علاقے جازان اور الادبی میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا دی اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئےجبکہ مقامی افراد نے انتظامیہ کو متاثرین سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئی۔واضع رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کھجور کے کھیت میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی اور پورا کھیت جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔، وزارت صحت کا حوالہ دیکر کہا گیا ہے کہ جازان میں رواں برس آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں درجنوں اموات ہوچکی ہیں ہیں۔سعودی عرب میں اس بار غیر معمولی مون سون بارشوں نے تباہی مچادی۔ اگست میں ہی مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارشوں اور طوفان کے باعث اسکول بند کردیئےتھے ،اگست میں وائرل ویڈیو میں خانہ کعبہ کے نزدیک ایک تاریخی عمارت پر آسمانی بجلی کلاک ٹاور سے ٹکرا رہی تھی تاہم خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ایک اور ویڈیو میں خانہ کعبہ میں تیز ہواؤں کیساتھ ہونے والی بارشوں میں صحن میں صفائی کرنے والے اہلکار توازن کھو بیٹھے اور ہوا میں اُڑتے ہوئے دور جا گرے تھے۔

متعلقہ خبریں