گجرات (نیوزڈیسک) مذہبی تہوار نوراتری میں دل کا دورہ پڑنے سے 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابقنوراتری کی تقریبات کے دوران گڑبا کھیلتے ہوئے 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ کم عمر سے لیکر ادھیڑ عمر تک کے افراد شامل جن میں سب سے چھوٹا 13 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ 24 سالہ نوجوان اور 17 سالہ نوجوان گڑبا کھیلتے ہوئے دم توڑ گیا، ان واقعات کے بعد ریاست میں کئی کیسز سامنے آئے۔نوراتری کے پہلے چھ دنوں میں 108 ایمرجنسی ایمبولینس سروسز کو دل کی تکلیف سے متعلق شکایت 521 کالیں اور سانس لینے میں دشواری کیلئے اضافی 609 کالیں موصول ہوئیں، یہ کالیں شام 6 بجے سے 2 بجے کے درمیان ریکارڈ کی گئیں، پریشان کن صورتحال سےحکام کو تشویش میں مبتلا کردیا، حکومت نے گڑبا مقامات کے قریب تمام سرکاری اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی















