کھٹمنڈو(نیوزڈیسک) نیپال میں شدید زلزلہ، ملک لرز اُٹھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ1 ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے زلزلہ اتوار کو صبح سویرے پیش آیا،زلزلے کے جھٹکے دہلی اور این سی آر کے علاقو ں میں بھی محسوس کیے گئے ،زلزلے کا مرکز نیپال کے درالحکومت کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر مغرب میں تھا،ابھی تک کسی جانی مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ۔ واضح رہے نیپال دنیا کے سب سے زیادہ زلزلے کے شکار ممالک میں ہوتا ہے ۔















