قاہرہ ( اے بی این نیوز )سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نےقاہرہ امن اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی کی کوششوں کومستردکرتے ہیں،اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی نے امن اجلاس سےخطاب کرتے ہو ئے کہا مشرق وسطیٰ تنازع میں پھیلاؤنہیں ہوناچاہیے،عالمی برادری اسرائیل فلسطین تنازع کے دوریاستی حل کاروڈمیپ بنائے۔















