اہم خبریں

اسرائیل کی بے جاحمایت پرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مسلم کمیونٹی ناراض

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)فلسطین اور اسرائیل کی کشیدگی کے دوران اسرائیل کی حمایت کرنے پر کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹورنٹو کی ایک مسجد میں آمد پر مسلم کمیونٹی کے غصّے کا سامنا کرنا پڑا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل مسلمز آرگنائزیشن (آئی ایم او) کی مسجد میں کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو ارکانِ پارلیمنٹ کے ہمراہ مسلم کمیونٹی سے ملنے آئے تو چند نمازیوں نے اُن کی مخالفت میں نعرے لگائے۔واضح رہے کہ کینیڈا غزہ کی صورتِ حال میں اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں