تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملہ کرنے کیلئے تیار ی کرلی، اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر تعینات اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو منظم رہنے اور غزہ پر حملہ کرنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔اسرائیلی وزیرِ دفاع کے بیان کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے ویڈیو جاری کردی جس میں سرحد کے قریب فوجیوں کے ساتھ فتح کا وعدہ کرتے دیکھا یا گیا ہے ۔امریکی صدر جو بائیڈ ن نے حالیہ دورۂ اسرائیل کے بعد کہا کہ ان کی اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میڈیا کی رپورٹس کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ اگر لبنان کے جنگجو گروپ حزب اللہ نے حماس کی مدد کا فیصلہ کیا اور اسرائیل کے ساتھ تصادم کا آغاز کیا تو امریکی فوج اس جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کر لڑے گی۔ حماس کو نکالنے کے لیے غزہ پر حملے کے منصوبوں پر نیتن یا ہو سے تبادلہ خیال کیا البتہ انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔















