راولپنڈی ( اے بی این نیوز )آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرکا پاک فضائیہ کے آپریشنل ائیربیس کادورہ،آرمی چیف نے فضائی مشق انڈس شیلڈ2023کامشاہدہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی،آذربائیجان اورہنگری کے ائیرچیفس نے بھی فضائی مشق انڈس شیلڈکامشاہدہ کیا،آرمی چیف کی آمدپرائیرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھونے استقبال کیا،آرمی چیف اورغیرملکی معززین کوائیرپاورسینٹرآف ایکسی لینس کی تر بیتی سہولت اورمشق کے وسیع دائرہ کارپربریفنگ،آرمی چیف نے مشق کے شرکاکی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔















