لندن(نیوز ڈیسک) مانچسٹر ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع،طیارے کو لینڈ کرتے ہی روک لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کا مانچسٹر ایئرپورٹ عارضی طور بند کردیا گیا کیونکہ کسی نے اطلاع دی تھی کے طیارے میں بم ہے ،اس حوالے سے پولیس کو ایک ای میل ملی تھی۔ اماراتی ایئرلائن کے طیارے کو اسی وجہ سے رن وے پر ہی روک لیا گیا لیکن طیارے میں کوئی بم نہیں ملا۔















