دہلی( اے بی این نیوز )بھارت بھوک کی عالمی فہرست میں 125 ممالک میں 111 ویں نمبر پر،گلوبل ہنگر انڈیکس رپورٹ نے مودی کے ترقی کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا،رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 24 کروڑ لوگ غذائی قلت کا شکار، آبادی کا 74 فیصد حصہ صحت مند غذا کا متحمل نہیں،بھارت میں 50 فیصد سے زائد خواتین اور نوجوان خون کی کمی کا شکار ہیں،ایس او ایف آئی کی سابقہ رپورٹ میں بھی بھارت میں بھوک کی شرح سنگین حد تک کم ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی















