اہم خبریں

غزہ میں کشیدگی ، امریکی صدر جوبائیڈن آج اسرائیل کا دورہ کرینگے

تل ابیب،غزہ(نیوزڈیسک) عالمی خبررساں ادارہ رائٹرز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن آج اسرائیل کا ایک اعلیٰ سطحی دورہ کریں گے جہاں وہ حماس عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کو تیز کرنے کی تیاری کا جائزہ لیں گے۔ ایران کے ساتھ وسیع تر تنازعہ بائیڈن کا دورہ مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ ترین اتحادی کیلئے امریکی حمایت کی نشاندہی کرتا ہے ۔ حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کو بڑا جھٹکا لگا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوتے چلے گئے ۔ دنیا کی نظریں امریکی صدر جوبائیڈن پر لگی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکی صدر نے اسرائیل کے جنگ جاری رکھنے کی حمایت کردی تو پھر مسلم دنیا بھی میدان میں اتر آئے گی جس میں ایران سرفہرست ہوگا

متعلقہ خبریں