احمد آباد(نیوزڈیسک) ورلڈ کپ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا جرم بن گیا، بھارتی وکیل نے پاکستانی کرکٹ محمد رضوان کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شکایت درج کروادی ۔ بھارتی وکیل ونیت جندال کا کہنا تھا پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کا گراؤنڈ میں نماز ادا کرنا کھیل کی روح اور آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔محمد رضوان نے نماز پڑھنے کےبعدیہ ظاہر کیاکہ وہ ایک مسلمان ہیں، رضوان نے کھیل کی روح کو شکست دینےکی کوشش کی ۔” محمد رضوان نے نماز ادا کی جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے۔وکیل کے مطابق ‘اس کے بعد انھوں نے غزہ کے لوگوں کے نام ایک پریس کانفرنس کی جس سے ان کے مذہب اور نظریات کا پتہ چلتا ہے’۔سری لنکا کیخلاف میچ جیتنے کے بعد آئی سی سی نے محمد رضوان کے اس دعوے پر کوئی ایکشن نہیں لیا کہ جیت غزہ کے عوام کے نام ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ یہ ایک انفرادی عمل ہے اور اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی۔















