اہم خبریں

غزہ میں جنگی بندی کیلئےسلامتی کونسل میں پیش روسی قرارداد مسترد

نیویارک(نیوزڈیسک)اسرائیل فلسطین جنگ بندی کیلئے روس کی طرف سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی ، روسی قرارداد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا ۔ چین، امارات، گبون اور موزمبیق کی حمایت کام نہ آ سکی۔روسی قرارداد میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔جبکہ اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی گئی تھی ۔

متعلقہ خبریں