لاہور ( اے بی این نیوز )کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے لیے گئے ہیں، سموگ کا مسئلہ ہر سال کھڑا ہو کر بیماریاں پیدا کرتا ہے، تمام ادارے مل کر سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سموگ کی صورتحال گزشتہ جنوری 2023 کی نسبت بہتر ہوچکی ہے،وزیر اطلاعات عامر میرکابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا ے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا،آلودگی پھیلانے کی اصل وجہ گاڑیاں، فیکٹریز اور فصلیں جلانا ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو ساڑھے 12 کروڑ کے قریب جرمانے کیے گئےضلعی انتظامیہ کو پٹرول کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے، اختیارات کو ختم کرنے سے بہت ساری مشکلات سامنے آرہی ہیں۔















