اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے افغان شہری کی پاکستان سے بے دخلی روک دی،پیر کوسپریم کورٹ میں افغان نژاد ڈینش شہری کو پی او سی کارڈ جاری کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو ملک سے نہیں نکالا جائے گا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل خود پیش ہوں۔















