اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں اہلخانہ نے ملاقات کی ہے ۔جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل تھے،شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی،جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔















