بیجنگ(نیوزڈیسک)چینی وزیرخارجہ نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع کی آڑ میں اسرائیل انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہورہا ہے ۔ غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دے رہا ہے۔اسرائیلی حکام فوری طور پر غزہ میں نہتے شہریوں پر بمباری بند کرے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئے کارروائیاں ’’اپنے دفاع کے حق‘‘ کے دائرہ کار سے باہر ہوچکی ، اقوم متحدہ مشرق وسطیٰ میںاسرائیلی جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا۔ فریقین صورتحال مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر مذاکرات کیلئے گول میز کانفرنس بلائیں چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں امریکا سے اسرائیل اور حماس تنازع ختم کرانے کے لیے کردار نبھانے کا مطالبہ کیا تھا۔خیال رہے کہ چین نے دیگر عالمی ممالک کے برخلاف اب تک اپنے سرکاری بیانات میں حماس کا نام نہیں لیا اور نہ تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس پر چین پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔















