اہم خبریں

حکومت کی بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )حکومت کی بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ،سیکرٹری پاور کی ٹویٹ کے مطابق حالیہ کارروائیوں کے بعد بجلی بلوں کی وصولیوں میں اضافہ،چوری میں کمی ریکارڈ،ستمبر 2022 کے 82.43 فیصد کے مقابلے میں ستمبر 2023 میں وصولیوں کی شرح 86.99 فیصد ہو گئی،اگست میں بجلی وصولیاں 85.49 فیصد،جولائی میں وصولیوں کی شرح 89.87 فیصد تھیں ستمبر 2022 کے 2.93 فیصد کے مقابلے میں ستمبر 2023 میں 1.46 فیصد یونٹس کی بجلی چوری ہوئی اگست فراہم کردہ یونٹس میں سے 7.12 فیصد،جولائی میں 8.97 فیصد یونٹس چوری ہوئیں حالیہ بجلی چوری کے خلاف کاروائیوں میں 26 ارب کی وصولیاں کی گئیں ۔

متعلقہ خبریں