اہم خبریں

سفید چھڑی معذوری یا کمزوری نہیں بلکہ ہمت اور بہادری کی علامت ہے، صدر مملکت عارف علوی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )نابینا افراد کو ان کی ضروریات کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کا موقع ہے، اپیل کرتا ہوں کہ وہ بصارت سے محروم افراد کا خصوصی احساس کریں،سفید چھڑی معذوری یا کمزوری نہیں بلکہ ہمت اور بہادری کی علامت ہے، صدر عارف علوی نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ نابینا افراد کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں،ان کو آزادانہ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کریں،معاشرے میں ان کی مکمل شمولیت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں،بصارت سے محروم افراد کو درپیش مسائل سے نمٹنےکیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں