اہم خبریں

اسلام آباد ،گاڑی کا سلنڈر پھٹنے کا معاملہ، حقائق سامنے آگئے،ناقص سلنڈر، فلنگ اسٹیشن پر حفاظتی انتطامات بھی ناکافی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں جب کےدو افراد زخمی بھی ہوئے اسلام آباد پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرائیویٹ کار میں ناقص سلنڈر نصب تھا ،سیرور تفریح کے لیے چکوال سے اسلام آباد کا سفر ماں اور بیٹی کے لیے موت کا سفر بن گیا ۔مظہر نامی شخص اہلیہ شمیم اور بیٹی شانزے کے ہمراءسلام آباد پہنچا، سیکٹر ایف سیون میں فلنگ اسٹیشن سے کار میں گیس بھروانے کے لیے گاڑی لگائی اور خود کار سے باہر نکل گیا ،اچانک زوردار دھماکہ ہوا اور گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی مظہر کی اہلیہ اور بیٹی سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے جن کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں زخمی ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور گلزاراور فلنگ اسٹیشن کا ملازم بھی شامل ہے،اسلام آباد پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرائیویٹ کار میں لگا گیس سلنڈر انتہائی ناقص تھا جب کے فلنگ اسٹیشن پر حفاظتی انتطامات بھی ناکافی تھے اسلام آباد پولیس کے علاوہ آئل اینڈ گیس اتھارٹی کی ٹیموں کی جانب سے واقع کی تحقیقات شروع کردی گئیں جب کے گیس فلنگ اسٹیشن کو سیل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں