اسلام آ باد ( اے بی این نیوز )پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مزید199 گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے،190 انڈر بلنگ کیسز اندراج پروسیس کر دئیے گئے، 50لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے،پشاور،کرک، مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 50کنکشن منقطع کئے،اسلام آباداور راولپنڈی میں 81گیس کنکشن منقطع،73انڈر بلنگ کیسز پروسیس اندراج ہے،گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 35گیس کنکشن منقطع کردیئےلاہور،ساہیوال میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی میں 20کنکشن منقطع، 30 انڈر بلنگ کیسز پروسیس اندراج ،بہاولپور،ملتان 15گیس کنکشن منقطع کردئیے ،15انڈر بلنگ کیسز پروسیس اندراج میں ہیں۔















