قصور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنماوسابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی تو (ن )لیگ کےلیے بڑا آسان تھا کہ ہم الیکشن میں چلے جاتے، اس وقت اگر ہم الیکشن میں چلے جاتے تو دو تہائی اکثریت سے جیت کر آتے، ن لیگ نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کا پروگرام پورا کرکے خدا حافظ کہہ دیا تھا، پھر کون آئی ایم ایف کو پاکستان میں واپس لے کر آیا؟ نواز شریف دور کے 9 سال اگر نکال دیں تو باقی کھنڈرات ہی کھنڈرات بچتے ہیں،اتوار کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے کہاکہ ن لیگ نے جھوٹے وعدے نہیں کئے کام کر کے دکھایا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ خودکشی کرلینگے مگرآئی ایم ایف کے پاس نہیں جائینگے،چیئرمین پی ٹی آئی نے تو خودکشی نہیں کی مگر عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا،انہوں نے کہاکہ آج ہمیں پاکستان کے مستقل کا فیصلہ کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی، جن حالات سے ملک گزرا، شکر کرنا چاہیےکہ پاکستان بچ گیا، عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی، عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کو گروی رکھ دیا، معاہدہ بہت برا کیا،کرسی جاتے نظر آئی تو معاہدے کی خلاف ورزی کرکےگئے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ۔















