اہم خبریں

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مٹی کا طوفان،کئی علاقوں میں اندھیراچھاگیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)پاک ایران سرحدی علاقوں سے اٹھنے والا مٹی کا طوفان بلوچستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا،بلوچستان میں مٹی کے طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں اندھیرا چھا گیا ۔موسم کی خراب صورتِ حال کے باعث چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، نوشکی، مستونگ، چاغی میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔اس وقت شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ پر شدید گرد و غبار اور مٹی کا طوفان ہے۔

متعلقہ خبریں