اسلام آباد (نیوزڈیسک) بجلی چوروں کیخلاف مہم کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ،اووربلنگ کم اور چوروں سے وصولیوں میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے نتائج آنے لگے ہیں ،بلنگ بہتر ہو گئ ہے ، صرف ستمبر میں وصولیاں 86اعشاریہ 99 فیصد رہیں جبکہ پچھلے سال اسی ماہ کی وصولیاں صرف 82اعشاریہ 43 فیصد تھیں ،بجلی چوروں سے سے اب تک 10 ارب 16 کروڑ روپے ریکور کئے جا چکے ہیں ۔















