اہم خبریں

پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر کمال ایدن

انقرہ(نیوزڈیسک)ورلڈایجنگ کونسل اورابن سینا انسٹی ٹیوٹ ترکیہ و یورپ کے ہیڈ ڈاکٹر کمال ایدن نےترک پاک ویمن ونگ فورم کی صدرشبانہ ایازکواپنامیڈیا کوآرڈینیٹر اورپبلک ریلیشنز ریپریزینٹیٹو مقرر کردیا۔تفصیلات کے مطابق یہ تقرری ورلڈ ایجنگ کونسل اورابن سینا انسٹی ٹیوٹ ترکیہ و یورپ کے ہیڈ ڈاکٹرکمال ایدن نے کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئےانہوں نےکہاکہ تعلیم اورصحت کےشعبوں میں ہم پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نےکہا کہ چونکہ میں نے پاکستان سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کی ہے اور کافی وقت پاکستان میں گزارا ہے لہذا سب سےپہلے میں پاکستان کاقرض اتاروں گا۔ انہوں نےکہا کہ ہم اپنی اس چھوٹی سی کاوش سے دونوں ممالک کوقریب لانا چاہتے ہیں کیونکہ ترکیہ اورپاکستان کے لوگ محبت اوراخوت کے رشتے سے جڑے ہیں۔ اس موقع پر شبانہ ایاز نےکہا کہ دونوں ممالک کے لیے یہ بہت اچھا اقدام ہے یہ یقینی طورپرنئے مواقع تلاش کرنےکی راہ ہموار کرے گااوروژن کے اشتراک میں مدد دے گا۔

متعلقہ خبریں