اہم خبریں

پاکستان کی بولنگ کچھ کمزور لگ رہی ہے، کپل دیو

احمد آباد(نیوزڈیسک)سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ مضبوط اور بولنگ کچھ کمزور لگ رہی ہے۔پہلی بار سننے میں اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان اپنی بیٹنگ سے میچ جیت سکتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ احمد آباد میں ہمیشہ اسپنرز کےلیے کچھ نہ کچھ مدد ملتی ہے، بول سکتے ہیں کہ بھارتی ٹیم 3 اسپنرز کے ساتھ کھیلے گی۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ 2023ء میں کچھ ٹی 20 میچز جیسا ماحول لگ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں