پشاور( اے بی این نیوز)پشاورمجھے اپنے گھرکی طرح لگتاہے،خیبرپختونخوامیں میرے بہت سے پرانے دوست ہیں،پشاوراورپشتوایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں،پاکستان کی تمام مقامی زبانیں ہماری ہیں،اردوہماری قومی زبان ہے جس کی وجہ سے تمام قوتیں جڑی ہوئی ہیں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی پشاورچیمبرآف کامرس کے وفد سے گفتگو،چیمبرآف کامرس کے وفدنے نگران وزیراعظم کوروایتی پکڑی پہنائی،وزیر اعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوامیری شخصیت کے اندررچ بس گیا ہے،صوبے کے لوگوں کی ثقافت،اقدار سے دلی وابستگی ہے،میں نے یہاں کے لوگوں میں صداقت دیکھی ہے،خیبرپختونخواکے عوام نے دہشتگردی کابہادری سے مقابلہ کیا،خیبرپختونخوانے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دیں۔















