اسلام آباد( اے بی این نیوز )بجلی چوری میں ڈسکوز ملازمین اور بجلی چوروں کا گٹھ جوڑتوڑنے سے متعلق معاملہ ،بجلی کمپنیوں میں ایف آئی اے افسران کی خدمات حوالے کرنے کی منظوری ،پیسکو سیپکو اور حیسکو میں افسران کی خدمات سپرد کی جائیں گی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سعد اللہ خان کی خدمات پیسکو کے حوالے کی جائیں گی ،ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الحفیظ چاچڑ کی خدمات سپیکو کے حوالے کی جائیں گی ،ایکٹنگ ڈائریکٹر مزمل احمد جتوئی کی خدمات حیسکو کے سپرد کی جائیں گی ،ایف آئی اے افسران بجلی چوری روکنے،ریکوری بڑھانے میں کمپنیوں کی مدد کریں گے ۔افسران بجلی کمپنیوں میں ملازمین اور بجلی چوروں کا گٹھ جوڑ توڑنے میں تعاون کریں گے ڈی جی ایف آئی اے نے منظوری دی جس کے بعد ایف اے آئی نے پاور ڈویژن کو خط لکھ دیا















