اہم خبریں

نواز شریف کی واپسی ڈیل کے تحت ہوئی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی واپسی سمجھوتے کے تحت ممکن ہوئی ۔ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا نواز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں؟، جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ظاہر ہے کوئی اعتماد سازی ہوئی ہوگی تبھی تو واپس آ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھیں واقعی کچھ تو ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ شامل ہیں، ن لیگ کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں،

متعلقہ خبریں