اہم خبریں

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی لگادی

کراچی ( اے بی این نیوز    )سندھ حکومت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی لگادی ،محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا ،محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز کی سفارش پر اسلحے کی نمائش پر پابندی تین ماہ کے لیے لگائی گئی ،اسلحے کی نمائش پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا پولیس اور دیگر لاانفورسمنٹ ایجنسیز کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، رجسٹرڈ نجی سبکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز پر بھی دوران ڈیوٹی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا،دوران نقل وحرکت سیکیورٹی گارڈز پر اسلحے کی نمائش کی پابندی ہوگی،،کھلی گاڑی پر سفر کے دوران اسلحہ گاڑی کے اندر رکھا جائے،،
کھلی گاڑی یا ڈالے میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 کےتحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں