لاہور( اے بی این نیوز ) چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے،نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے،مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا، وہ ہے نوازشریف، نوازشریف وزیراعظم تھا تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نوازشریف گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا،وہ نین کونسلوں کےچیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کر رہی تھیں ،انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا، اُن کا گھر چلے گا،پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانانوازشریف کا ایجنڈا ہے،سیاسی استحکام کے لیے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کرسکتا ہے، نوازشریف کے دل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے،غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے،مریم نوازشریف نے کارکنوں اور رہنماؤں کی کوششوں کو سراہا،مریم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی،ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔















