اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے پروفیشنل ٹیکس کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیدیا،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کی اپیلیں خارج کردی ،عدالت کا پروفیشنل مد میں وصول ٹیکس واپس کرنے کا حکم ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہکنٹونمنٹ بورڈ کا ٹیکس کی وصولی جمہوریت اور شفافیت کی نفی ہے،کنٹونمنٹ میں شاپنگ مال کیوں بن رہے ہیں، کنٹونمنٹ میں کمرشل سرگرمی کہاں ختم ہوتی ہے پتہ نہیں ،ملکی ادارے اپنی اصل حدود میں آ رہے ہیں، توقع ہے دیگر ادارے بھی ایسا ہی کریں گے ،کنٹونمنٹ کا فیصلہ ایک شخص یک قلم جنبش اسے ختم کردیتاہے ،چیف جسٹس فائز عیسی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔















