اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ 21 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرےگا، چارٹرڈ طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت پاکستان سے رابطہ کر لیا گیا، قائدن لیگ نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے، 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں پاکستان آئیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے ن لیگ تاحال انتظامیہ کو درخواست جمع نہیں کرائی ،بلال یاسین درخواست جمع کرائے بغیر ڈی آفس سے واپس چلے گئے،ن لیگ سابق وزیرراناتنویرکے حلقے مریدکے میں پاور شوکیلئے تیار،سابق وزیر اعظم شہباز شریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے















