اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان آرمی نے کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ،برطانیہ کے شہرویلزمیں6 اکتوبر کو ہونے والے مقابلے میں 32ممالک کی113 ٹیموں نے حصہ لیا،پاکستانی ٹیم 67 پنجاب رجمنٹ کے سپاہیوں پر مشتمل تھی،برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مشق کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔















