منیلا(نیوزڈیسک) فلپائینی دارالحکومت منیلا زلزلے سے لرز اُٹھا، منیلا میں خوف و ہراس ،لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق فلپائن میں 5.2شدت کا زلزلہ آیا،جس سے دارالحکومت کی عمارتیں لرز اٹھیں تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔۔منیلا کے جنوب میں تقریباً 100 کلومیٹرکے فاصلے پر ہلکی نوعیت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔صوبہ باتنگاس کے کالاکا شہر میں ڈیزاسٹر ایجنسی کے اہلکار رافیل کیواس کا کہنا ہے کہ اب تک سب ٹھیک ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حالانکہ یہ زلزلے کا مرکز ہے۔رافیل کیواس نے کہا کہ ہم نے 10 سیکنڈ سے بھی کم ایک زوردار جھٹکا محسوس کیا۔















