پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخواکے سرکاری کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری کورس ختم کرکے بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کی تمام کالجز کی انتظامیہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے بند کرنے اور رواں سال سے نیا کورس شروع کرنے کی ہدایت ،پہلے سے داخلہ لینے والے طلبہ ڈگریوں کی تکمیل تک اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔















