اہم خبریں

سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی دہشتگردی کے شواہد حاصل کر لیے ہیں،آ ئی جی پنجا ب عثمان انور

لاہور(نیوز ڈیسک) آ ئی جی پنجا ب عثمان انور نے انکشاف کیا کہ دہشتگر دوں کو بیرون ملک سے فنڈنگ کی جا تی ہے،سیالکوٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کی دہشتگردی کے شواہد حاصل کر لیے ہیں ، حملہ پاکستان سے باہر پلان کیا گیا۔آ ئی جی پنجا ب عثمان انور نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ریا ستی ادارے دہشت گر دوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہیں، دہشت گر دوں کو 24 گھنٹو ں میں پکڑا ہے،سیا لکو ٹ واقعے کے بعد گرفتار دہشت گر دوں کو عدالت میں پیش کر رہے ہیں ، ملک کے خلا ف سا زش کر نے والو ں کو بے نقاب کر یں گے۔ واضح رہے کہ شاہد لطیف پر 3 روز قبل منڈیکی چوک سیالکوٹ کی ایک مسجد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والا شاہد لطیف کالعدم تنظیم جیشِ محمد کا رکن تھا، جو پٹھان کوٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

متعلقہ خبریں