اہم خبریں

اسرائیلی وزیراطلاعات گالیت ڈسٹل اپنے عہدے سے مستعفی

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیرِ اطلاعات گالیت ڈسٹل اپنے عہدے سے اچانک مستعفی ہو گئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق افراتفری اور حماس سے نمٹنے سے ناکامی پر اسرائیلی میڈیا اپنی ہی حکومت پر برس پڑا ، ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراطلاعات گالیت ڈسٹل نے ناکام حکومتی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حزب اللہ کو سمارٹ قرار دینے پر سابق امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، گالیت ڈسٹل نے کہا کہ سابق امریکی صدر کا ایسا بیان آنا شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان پروپیگنڈا ہے جس سے اسرائیلیوں کے عزم کو نقصان پہنچا۔اسرائیلی میڈیا کی اپنے صدر پر بھی کڑی تنقید اسرائیلی صدر کو بھی معلوم نہیں کہ حماس اور غزہ سے متعلق پلان ہے کیا؟اسرائیلی فوج کی بمباری سے ڈھائی ہزار سے زیادہ مکانات تباہ جبکہ 30 ہزار کو جزوی نقصان پہنچا ہے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں