اہم خبریں

یروشیلم سے زمینی حملہ کیا تو اسرائیلی فوج کوتہس نہس کردیں گے، حماس کی دھمکی

غزہ (نیوزڈیسک)فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا کہ اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کوتہس نہس کردینگے۔ اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا تھا ، القدس کے تحفظ کیلئے ایسی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن الاقصیٰ فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی، اس آپریشن کیلئے خفیہ تیاری کی گئی تھی جس میں حماس مزاحمتی قوتوں کئساتھ رابطے میں تھی۔ مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ جلد کئی محاذ کھولے جائیں گے، جن میں 1948 میں فلسطین کے پاس علاقے بھی شامل کئے جائیں گے۔ حماس رہنما نے دعویٰ کیا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شریک ہیں، یرغمال بنائے گئے بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے ہیں۔

متعلقہ خبریں