لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور آمد پر ان کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے اور انہیں برا بھلا کہنے پر درجنوں افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے تین نامزد افراد سمیت 90 لوگوں پر مقدمہ درج کرلیا،مقدمہ کار سرکار میں مداخلت ، وردی پھاڑنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔















