لاہور ( اے بی این نیوز )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے راہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ21 اکتوبر کے دن پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا سورج طلوع ہو گا، ہم نواز شریف کے ورکر ہیں اور اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے، ان سے وکلا برادری مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ میں ملاقات کرر ہی تھی انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے موٹرویز کا جال بچھایا، ایٹم بم دیا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا،نواز شریف نے ملک کی معاشی ترقی کی تعمیر نو کی بنیاد ڈالتے ہوئے اربوں ڈالر کا سی پیک تحفہ میں دیا، نواز شریف کےآنے سے مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ ہو گا،ترقی کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے شروع کریں گے۔















