اہم خبریں

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 7800روپے سستاہوگیا

کراچی(نیوزڈیسک) ملک میں سونے کے دام 2لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آگئے۔تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7800روپے کم ہوکر 197200 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کے ریٹ 6684روپے گھٹ کر 169070 روپے پر آگئے۔صدر بلین ایکسچینج کراچی حاجی ہارون رشید چاند نے کہا کہ گولڈ مافیا کے دباؤ میں نہیں آؤں گا،سیکیورٹی ادارے سٹے باز مافیا کے جاری کردہ سونے کے من مانے ریٹس کا نوٹس لیں۔

متعلقہ خبریں