اہم خبریں

مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے، مریم نواز

لاہور (  اے بی این نیوز     )مریم نواز کی چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات ،مریم نواز کی پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی،ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ 12 اکتوبر1999 کا یوم سیاہ ہوئے 24 سال ہوگئے،نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالاتھا،بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا تھا، پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا، نوازشریف کو دھمکی اور لالچ دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا ،نوازشریف نے کہا تھا کہ پاکستان آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے، ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں،پاکستان اور عوام کے حق کے لئے کھڑا ہونا نوازشریف کی روایت ہے، مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے، ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے، ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں، ہر بار نوازشریف آکر مرہم رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں