اہم خبریں

بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز ، اقوام متحدہ کی تصدیق

نیویارک(نیوزڈیسک) غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اقوام متحدہ حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی ، غزہ پر اسرائیل کی ہوائی، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں مجبوراً گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ۔فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا۔علاوہ ازیں غزہ پر اسرائیل نے پانچویں روز بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق طیاروں نے گزشتہ رات غزہ میں 200 مقامات کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں