اہم خبریں

سیکیورٹی فورسزکی صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں، دو دہشت گردوں کوہلاک کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (  اے بی این نیوز       )ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اکرام کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ وہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہا جس میں پولیس اسٹیشن ہتھلا اور روڑی پولیس چیک پوسٹ پر حالیہ دہشت گردانہ حملے شامل ہیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور مقابلے میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اور دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں