اہم خبریں

صوبے میں امن اورترقی کیلئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی نا گزیر ہے،نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ

کوئٹہ(  اے بی این نیوز     ) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی صدارت میں صوبائی ایپکس کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت،اجلاس کے دوران فورم کو نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان سے متعلق آگاہ کیا گیا،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی منشیات اور سمگلنگ کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ،غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز اور بلوچستان میں ایس آئی ایف سی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، نگران وزیر اعظم نے کہا کہ صوبے میں امن اورترقی کیلئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی نا گزیر ہے، آرمی چیف نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کاررائیوں کیلئے مکمل تعاون کریں گے،غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں سے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے گا،نگران وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت وفاق کی سطح پراٹھائے گئے اقدامات کاصوبائی سطح پر ا ثر ہونا چاہیے، شعبہ معدنیات میں ترقی سے علاقے کے لوگوں کیلئے معاشی سرگرمیاں اور روزگار پیدا ہوگا،بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہے، انسانی وسائل کی ترقی کے علاوہ زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری پر بھی توجہ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں